6 ستمبر 2011 - 19:30

غرب اردن ميں فلسطينيوں نے صيہونيت مخالف مظاہرہ کرکے فلسطيني سرزمينوں پراسرائيلي قبضے کے خاتمے کا ايک بار پھرمطالبہ کيا -

ابنا: شين ہوا کي رپورٹ کے مطابق بڑي تعداد ميں فلسطينيوں نے بيت لحم ميں مظاہرہ کرکے ملت فلسطين کے خلاف غاصب اسرائيلي حکومت کے مظالم کي مذمت کي اور غرب اردن سميت تمام فلسطيني علاقوں ميں صہيوني بستيوں اور حائل ديوار کي تعمير کو فوري طور پر بند کردئے جانے کا مطالبہ کيا -

صہيوني ریاست کے فوجيوں نے فلسطيني مظاہرين پر حملہ کرکے متعدد فلسطينيوں کو گرفتار کرليا جبکہ صہیونيوں نے غرب اردن ميں فلسطينيوں کي زرعي اراضي پربھي حملہ کرکے انہيں آگ لگادي اور زيتون کے درختوں کو نابود کرديا.

واضح رہے کہ صہیوني حکومت فلسطينيوں کي زرعي اراضي کو آگ لگا کر اوران پر قبضہ کرکے وہاں صہيوني بستيوں کي تعمير کا کام شروع کرديتي ہے -
.............

/169